وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مشکل کی اس گھڑی م یں کشمیری عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے


اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معیشت میں شعبہ جاتی اصلاحات کے ذریعے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔
مظفر آباد میں شدید بارشوں اور برف باری کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قدرتی اور زرعی وسائل کی بڑی گنجائش سے فائدہ اٹھانے، سمگلنگ کی روک تھام، بجلی چوری اور ریاستی اداروں کے نقصانات روکنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ رواں مالی سال کے لئے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 12 کھرب ر وپے ہے جو ٹیکس بچانے کے باعث اپنی حقیقی گنجائش سے کہیں کم ہے۔
انہوں نے کہا ٹیکس بچانا ایک بڑا مسئلہ ہے جسے حل کیا جائے گا تاکہ ملکی وسائل میں اضافہ کیاجاسکے ، وزیراعظم نے کہا وقت آگیا ہے کہ ملک کو درپیش اہم مسائل حل کرنے کیلئے سخت اور اہم فیصلے کیے جائیں۔
ریاستی اداروں کے خساروں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ریاستی اداروں کو سینکڑوں ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور صرف پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا خسارہ تقریباً آٹھ سو پچیس ارب روپے ہے اسی طرح سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے۔
آزادجموں وکشمیر میں حالیہ بارشوں ، برف باری اورمٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہونے والی جانی ومالی نقصانات سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان واقعات میں آٹھ قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس ظاہر کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت نے ضرورت کی گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مشکل کی اس گھڑی م یں کشمیری عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کو فی کس بیس لاکھ روپے اورزخمیوں کو پانچ لاکھ روپے دئیے جائیںگے اسی طرح مکمل تباہ ہونے والے گھروں کے افراد کو فی کس سات لاکھ روپے اور جزوی نقصان والے گھروں کے مالکان کو ساڑھے تین لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 10 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 17 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل



