پاکستان
عمران خان کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ , جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اور جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلو ؤں پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے ملکی اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں کو سراہا۔
انہوں نے سائنس دانوں اور اعلیٰ حکام کی کاوشوں کی تعریف کی اور ملکی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
علاقائی
"ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے اسموگ میں کمی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب
مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ،مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سموگ کی شرع میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
پنجاب میں سموگ کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو کئے جانے والے اقدامات اور تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی،
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ سے بچاؤ کیلئے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد ہے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے،اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک پہنیں۔
دنیا
جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی
جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
کھیل
حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 72 ٹی 20 میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔
کل سڈنی میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ حارث رؤف نے کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
تجارت 2 دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ