جی این این سوشل

پاکستان

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی، وزیر اعطم

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی، وزیر اعطم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو مفید ،سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی سفیر نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ان کے وزیر اعظم کے عہدے پر دوبارہ منتخب ہونے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند، سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہو گی، جس میں توجہ سعودی سرمایہ کاری کو پاکستان میں منصوبوں کے لئے راغب کرنے پر مرکوز رہے گی۔

وزیراعظم نے ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی۔

وزیراعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دیتے ہوئے سعودی سفیر نے وزیراعظم کو سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ قابل اعتماد شراکت دار رہے 

جرم

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،33 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور :کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشنز کرتے ہوئے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 475 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر شامل ہیں۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب اور حمزہ جاوید سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دھماکہ خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں 3674 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 186331 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا،وکیل بانی پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بریت کی درخواست دائر کرد ی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے، جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے،آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہمند  میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خودکش بمبار ہلاک

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کی صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے ایف سی کیمپ پر حملے کی کوشش کی تھی۔ چاروں خودکش بمبار مطلوبہ نقصان پہنچانے سے پہلے ہی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام حملہ آور خودکش جیکٹس پہنے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کوئی اور دہشت گرد باقی نہ رہ جائے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll