سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، مریم نواز
جمہوریت کی آڑ میں عدم استحکام پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی، وزیر اعلیٰ پنجاب


وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی، ہم کریک ڈاؤں کر رہے ہیں کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ گورننس کے شدید مسائل ہے اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہوری حق دیں گے لیکن سیاست دانوں کو جمہوریت کی آڑ میں عدم استحکام پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس کی وین پر حملہ کیا اور لوگوں کو چھڑوا کر لے گئی ،یہ کونسے سے ملک میں ہوتا ہے کہ حملہ کرکے لوگوں کو چھڑوالیں۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی انتقام میں نہیں آتا اگر آپ سڑکوں پر نکلیں گے تو زمہ دار شہری بننا پڑے گا ،اگر عوام یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے، چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں، جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، ہم جو مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے ، پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے وہ انہیں دیں گے۔
رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہمارےہاں بڑھ جاتی ہیں ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

لیجنڈ لیگ، گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا
- 2 گھنٹے قبل

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 14 منٹ قبل

وزیراعظم 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- 13 گھنٹے قبل

روس میں 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ، جاپان اور بحرالکاہل میں لیے سونامی وارننگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے پر راضی، ستمبر میں فیصلہ متوقع
- 13 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فیلڈ مارشل
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

پہلگام ، رافیل اور آپریشن مہادیو پر اپوزیشن کی تابڑ توڑ حملوں سے بی جے پی حکومت کی بولتی بند
- 13 گھنٹے قبل

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل