محمد یوسف دہلوی کی پیدائش دہلی میں منشی محمد الدین جنڈیالوی کے گھر ہوئی جو اپنے زمانے کے معروف خطاط تھے


پاکستان کے نامور ترین خطاط ، دہلوی طرز نستعلیق کے موجد اور پاک و ہند کے خطاطوں کے استاد الاساتذہ محمد یوسف دہلوی (1894 تا 1977 ) کی برسی ہے ۔
محمد یوسف دہلوی کی پیدائش دہلی میں منشی محمد الدین جنڈیالوی کے گھر ہوئی جو اپنے زمانے کے معروف خطاط تھے اور جنہیں برصغیر کے واحد خوش نویس کی حیثیت سے 1932 میں غلاف کعبہ کی خطاطی کا شرف حاصل ہوا ۔
یوسف دہلوی نے اپنے والد کی تقلید کرنے کی بجائے عہد شاہجہانی کے مشہور خطاط عبدالرشید دیلمی کے کام کا بہ نظر عمیق مطالعہ کیا اور اپنی اجتہادی صلاحیتوں کو کام میں لاکر ایک نئی اور خوب صورت روش ایجاد کی جسے دہلوی طرزِ نستعلیق کہا جاتا ہے ۔
قیام پاکستان کے بعد محمد یوسف دہلوی وزیراعظم لیاقت علی خان کے اصرار اور ڈاکٹر ذاکر حسین کی کوششوں سے پاکستان بلوائے گئے جہاں انہوں نے سکوں کیلئے طغرے اور دو ، پانچ ، دس ، پچاس اور سو روپے کے کرنسی نوٹوں کی تزئین اور خطاطی کا کام مکمل کیا اور اس کام کا معاوضہ وصول کرنے سے بھی انکار کردیا ۔
محمد یوسف دہلوی 1952 میں مستقلًا پاکستان آگئے اور ایم اے جناح روڈ کراچی کی بہادر شاہ مارکیٹ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں اقامت اختیار کی ۔ اسی کمرے میں نہ صرف وہ خطاطی کے خوبصورت نوادر تیار کرتے بلکہ شاگردوں کو فن خطاطی کی تعلیم بھی دیتے ۔
ریڈیو پاکستان کے مونوگرام پر رقم قرآنی آیت 'قولوالِلناسِ حسنا' کی خطاطی بھی آپ کے موقلم کا نتیجہ ہے ۔محمد یوسف دہلوی نے اردو اکیڈمی سندھ ، تعلیمی مرکز کراچی ، اردو مرکز لاہور ، دارالاشاعت کراچی اور بعض دیگر اداروں کی مطبوعات اور کئی ایک رسالوں ( شمع ، ساقی ، برہان وغیرہ) کے خوبصورت ٹائٹل بھی تیار کیے ۔ گورنر ہاؤس کراچی میں خطاطی کا کام بھی آپ نے سرانجام دیا ۔
محمد یوسف دہلوی 11 مارچ 1977 کے دن سڑک عبور کرتے ہوئے ایک گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ پاک و ہند کا یہ عظیم خطاط سخی حسن قبرستان میں ایک بغیر کتبہ کی گمنام قبر میں مدفون ہے ۔

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- ایک دن قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- ایک دن قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 19 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 20 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- ایک دن قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل








.webp&w=3840&q=75)
