جی این این سوشل

پاکستان

رمضان مبارک ، پاکستان میں چاند نظر آ گیا

پاکستان میں کل پہلا روزہ ہو گا ، رمضان المبار ک میں روزے سے متعلق باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رمضان  مبارک ،  پاکستان میں چاند نظر آ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شہر لاہور میں  رمضان کا چاند نظر آ گیا ۔ 

پاکستان میں کل پہلا روزہ ہو گا ، رمضان المبار ک میں روزے سے متعلق باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی ۔ 

عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگی،برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی یکم رمضان 12 مارچ کو ہو گی۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی  نے عمرا یوب کا استعفی کا منظور کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا، انھوں نے پانچ ستمبر کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفی منظور ہونے پر کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو بانی چیئرمین سے ملاقات میں میرا استعفی پہنچانے کا کہا تھا، میں بانی چیئرمین کا مشکور ہوں انہوں نے میرا استعفی منظور کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ عمر ایوب نے ایک مہینہ قبل بانی پی ٹی آئی کو اپنا استعفی بھجوایا تھا جو کہ منظور نہیں کیا گیا تھا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم نے برطانوی حکومت کے سامنے پی آئی اے کی پروازوں کا معاملہ اٹھا دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ہے، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانیہ میں نئی لیبر حکومت کے بعد یہاں کا دورہ انتہائی ضروری تھا اور یہ دورہ انتہائی مصروف اور اہمیت کا حامل تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں، برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران برطانوی نائب وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں جس میں پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا، اپنی برطانوی ہم منصب سے کہا کہ یہ پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلی حکومت کے وزیر نے پی آئی اے سے متعلق اتنہائی غیر زمہ دارانہ بیان دیا جس سے صورتحال خراب ہوئی، پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے۔

اسحاق  ڈار نے کہا کہ جب میں برطانیہ کے لیے سفر کررہا تھا توسفر کے  دوران ہی بھی بہت سے پاکستانی جہاز میں ساتھ بیٹھے تھے تو انہوں نے مجھ سے پی آئی اے کی بحالی کا معاملہ اٹھایا ، انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جارہی ہے جب کہ ہوابازی کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں، ہوابازی کے شعبے میں عالمی معایرات کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پورپ میں پروزوں کی بحالی کے لیے یورپی ممالک اور برطانیہ سے الگ الگ مذاکرات کررہے ہیں، پروازوں کی بندش سے کمیونٹی کی پریشانی سے آگاہ ہوں، جلد بحالی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، پولیس 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے باعث دونوں ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll