جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کامپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رمضان المبارک کے پیش نظر اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ میں اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدالاقصٰی کامپلیکس میں مزید فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے، دستوں کی تعیناتی رمضان میں فلسطینیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں تراویح کی نماز کی ادائیگی کے پیش نظر کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سکیورٹی کا نام دے کر فوجی دستوں کو تعینات کیا ہے جبکہ مقبوضہ یروشلم کے رہائشیوں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے بھی روک دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز محض 40 سے زائد عمر کے نمازیوں کو ہی مسجد الاقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔

پاکستان

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا،وکیل بانی پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بریت کی درخواست دائر کرد ی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے، جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، پولیس 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن کا تشدد، ہسپتال منتقل

لاہور میں گھریلو ملازمہ ماں بیٹی پر مالکن نے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے باعث دونوں ماں بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقع ایئر پورٹ کے قریب ایک بجی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون کی جانب سے اپنے گھر میں کام کرنے والی ماں اور بیٹی پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی کی حالت بگڑنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ملزمہ کو فوری گرفتار کر کے گھریلو ملازمہ ماں بیٹی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ملازمہ نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ گھر کی مالکن ڈنڈوں سے تشدد کرتی اور گرم پانی زبردستی پلاتی تھی۔پولیس نے ملازمہ کے بیان پر گھر کی مالکن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فوج نے فائرنگ کا اعتراف کیا۔

ترکی نے خاتون کی شناخت Aysenur Ezgi Eygi کے نام سے کی، ترکی نے بھی اس خاتون کی موت کی مذمت بھی کی، جب کہ امریکہ نے اسے "افسوسناک" واقعہ قرار دیا اور اپنے اتحادی اسرائیل پر تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll