جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی کی پُرامن احتجاج میں شریک قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت

ملک پر زبردستی قابض غیر آئینی حکمران اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے لاقانونیت ، نا انصافی اور ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی پُرامن احتجاج میں شریک قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے انتخابی نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے خلاف پُرامن احتجاج میں شریک قائدین و کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے اعلامیے میں کور کمیٹی نے کہا ہے کہ  پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سینئر وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پُرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے پر گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔عوام کا مینڈیٹ چھین کر ملک پر زبردستی قابض ہونے والے غیر آئینی حکمران اپنا جعلی اقتدار بچانے کیلئے لاقانونیت ، نا انصافی اور ظلم و جبر کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شکست خوردہ عناصر کی انا کی تسکین اور ان کے غیر آئینی احکامات پر عمل درآمد کرنے والے افسران کا ذکر تاریخ میں سیاہ حروف میں کیا جائے گا، اس کے علاوہ کمیٹی نے نومنتخب ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا جھوٹے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کے نومنتخب رکن حافظ فرحت عباس کو پرامن احتجاج کی پاداش میں دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنا قابلِ مذمت اور شرمناک ہے۔

کور کمیٹی کے مطابق جعلی اور غیر آئینی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایماء پر پُر امن شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج ہارے ہوئے لوگوں کی واضح شکست کا ثبوت ہے،

کور کمیٹی تحریک انصاف کور کمیٹی کا بانی چئیرمین عمران خان کی کاوشوں کے نتیجے میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا ڈے منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ عمران خان کے دین اسلام کی خاطر اقوام متحدہ میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں 15 مارچ کو عالمی سطح پر اسلاموفوبیا ڈے کا درجہ دیا گیا۔ 

پاکستان

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا،وکیل بانی پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بریت کی درخواست دائر کرد ی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے، جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی شوٹنگ کے دوران 2پسلیاں ٹوٹ گئیں

اس وقت بھی شدید درد میں ہوں لیکن اپنی فلم اور ریئلیٹی شو’بگ باس 18‘ کی شوٹنگ جاری رکھوں گا، سلمان خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی شوٹنگ کے دوران 2پسلیاں ٹوٹ گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے دوران وہ ایک حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کی دو پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے فینز کو اس بات کی اطلاع خود دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت بھی شدید درد میں ہیں لیکن پھر بھی اپنی فلم اور ریئلیٹی شو’بگ باس 18‘ کی شوٹنگ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے ہی سلمان خان کی بگ باس 18 کی میزبانی نہ کرنے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم ان افواہوں کو سلمان خان نے خود ہی ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل ہی بگ باس 18 کے پرومو کی شوٹنگ کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں سلمان خان کو شدید درد کے باوجود شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کی ٹوٹی ہوئی پسلیوں کا خیال رکھیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پسلی کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں سکندر کی شوٹنگ بھی  دوبارہ شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کیا،  اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll