جی این این سوشل

تجارت

ریلوے پاکستان نے رمضان المبارک میں ٹکٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیے

ترجمان ریلوے کے مطابق شہری پیر سے جمعہ تک دوپہر کی شفٹ کے لیے ٹکٹ بک کر سکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریلوے پاکستان نے رمضان المبارک میں   ٹکٹس کے اوقات کار  تبدیل کر دیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان ریلوے نے آئندہ ماہ رمضان المبارک کے لیے اپنے ٹکٹ بکنگ آفسز کے اوقات کار کے حوالے سے پیر کو اعلان کیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ٹکٹ بکنگ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ رمضان المبارک کے ابتدائی 15 دنوں میں پیر سے جمعرات تک ہو گی ۔ 


اس کے علاوہ 12:30 بجے نماز جمعہ کے لیے وقفہ ہوگا۔ 2:00 بجے تک رمضان کے 15ویں دن کے بعد، ریزرویشن آفس افطار کے لیے مقررہ وقفے کے ساتھ، اپنے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھا دے گا۔


ترجمان ریلوے کے مطابق شہری پیر سے جمعہ تک دوپہر کی شفٹ کے لیے ٹکٹ بک کر سکیں گے، کام کے اوقات 1 بجے کے درمیان مقرر کیے گئے ہیں۔

جرم

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فوج نے فائرنگ کا اعتراف کیا۔

ترکی نے خاتون کی شناخت Aysenur Ezgi Eygi کے نام سے کی، ترکی نے بھی اس خاتون کی موت کی مذمت بھی کی، جب کہ امریکہ نے اسے "افسوسناک" واقعہ قرار دیا اور اپنے اتحادی اسرائیل پر تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا،وکیل بانی پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم سے متعلق کیس کے فیصلے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رعایت طلب کر لی۔

نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بریت کی درخواست دائر کرد ی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190 ملین پائونڈ کا کیس ہی بنتا، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جا سکتی ہے، جس پر وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کو بحال کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کیا،  اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll