Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم نے عزم کیا کہ قومی خزانے اور عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 12 2024، 1:31 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی  رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آج اسلام آباد میں پیٹرولیم سیکٹر کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنا اور صارفین بالخصوص معاشرے کے معاشی طور پر کمزور طبقات کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے تیل و گیس کی تلاش، ریفائننگ اور ڈسٹری بیوشن میں نجی شعبے، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے  گیس کی تلاش کے ساتھ ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے ذخائر کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے پاکستان کی سمندری حدود میں موجود وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جن کا رقبہ بلوچستان سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت اور ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے گیس اور آئل سیکٹر کے گردشی قرضے کے خاتمے اور اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی چوری میں ملوث مجرموں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ سمارٹ میٹرنگ کے ذریعے گیس کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے عزم کیا کہ قومی خزانے اور عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی صارفین کو سستے نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مائع پیٹرولیم گیس سیکٹر کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بجائے بجلی پر روزمرہ استعمال کی اشیاء چلانے کی ترغیب دی جائے ، انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں توانائی کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی۔

انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کے انتظامی ڈھانچے کو بین الاقوامی خطوط پر استوار کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی ایکشن پلان مرتب کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر پیش کیا جائے۔

Advertisement
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

  • 11 گھنٹے قبل
27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان 

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان 

  • 16 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • 12 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

  • 16 گھنٹے قبل
فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

  • 16 گھنٹے قبل
ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

  • 14 گھنٹے قبل
 9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

 9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

  • 16 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

  • 14 گھنٹے قبل
کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا

  • 16 گھنٹے قبل
سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement