جی این این سوشل

پاکستان

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا حلف اٹھانے پرمبارکباد

سعودی فرمانروا نے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی  آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا حلف اٹھانے پرمبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کا حلف اٹھانے پرمبارکباد دی ہے۔

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان  کے نام ایک پیغام میں ان کی کامیابی اورپاکستان کے عوام کی مزیدترقی وخوشحالی کے لئے نیک تمنائوں کااظہارکیا۔

سعودی فرمانروا نے دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت  دے دی

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے موجودہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق  رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے سیکرٹری اطلاعات کیلیے شیخ وقاص اکرم کا نام سر فہرست ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے ان کو سیکرٹری جنرل کیلیے نامزد کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

علاوہ ازیں، رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا جو حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات دیکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے ، ترک صدر

ترک صدر طیب اردگان نے اس ہفتے انقرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی کی اور انہوں نے غزہ جنگ اور اپنے طویل منجمد تعلقات کو مزید بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہیے ، ترک صدر

استنبول : ترک صدر طیب اردگان نے ہفتے کے روز کہا کہ اسلامی ممالک کو اسرائیل کی طرف سے توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اتحاد بنانا چاہیے۔

انہوں نے یہ تبصرہ بیان کرنے کے بعد کیا کہ فلسطینی اور ترک حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت جو جمعہ کے روز اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج میں حصہ لے رہی تھی۔

طیب اردگان نے استنبول کے قریب اسلامی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں کہا کہ اسرائیلی تکبر، اسرائیلی ڈاکوؤں اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کا واحد قدم اسلامی ممالک کا اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات جو ترکی نے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے ہیں ان کا مقصد توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف یکجہتی کی لکیر بنانا ہے،جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لبنان اور شام کو بھی خطرہ ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے اس ہفتے انقرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی کی اور انہوں نے غزہ جنگ اور اپنے طویل منجمد تعلقات کو مزید بحال کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو 12 سالوں میں اس طرح کا پہلا صدارتی دورہ تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پٹی میں آگ اور خون کی ہولی جاری، گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید، 162 افراد زخمی ہوگئے ، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت میں امریکی سماجی کارکن خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی سماجی کارکن اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہونا چاہتی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بم باری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے، اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی، رفاہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد 2فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 94ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll