معتکفین کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا


اسلام آباد: رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔
فیصل مسجد کی انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کے لئے انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔درخواستیں ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔
درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جا سکتی ہے۔ درخواست کے ہمراہ 5ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی۔
معتکفین کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا۔ درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔
60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔ اعتکاف کے لئے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہوگا۔ اعتکاف کے لئے فیصل مسجد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago




