بورن مائوتھ کی طرف سے انٹونی سیمینیو نے دو جبکہ ڈومینک سولانکے اور الیا زبرنی نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا


انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد لیوٹن ٹائون کو 3-4 گول سے ہرا دیا۔
بورن ماؤتھ کی ٹیم کی لیگ میں یہ نویں فتح ہے۔ بورن مائوتھ کی طرف سے انٹونی سیمینیو نے دو جبکہ ڈومینک سولانکے اور الیا زبرنی نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لیوٹن ٹائون کی طرف سے تہیت چونگ ،چیڈوزی اوگبین اور راس بارکلی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
وائٹلٹی سٹیڈیم بورن مائوتھ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں بورن مائوتھ اور لیوٹن ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں لیوٹن ٹائون کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی بورن مائوتھ پر حاوی ہوگئی ۔لیوٹن ٹائون کے تہیت چونگ نے میچ کے آغاز کے بعد نویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو بورن مائوتھ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جس کو بڑھاتے ہوئے چیڈوزی اوگبین نے 31 ویں منٹ میں ایک گول کر کے 0-2 کر دیا۔ بورن مائوتھ کی ٹیم گول کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکی۔لیوٹن ٹائون کے راس بارکلی نے 45ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیاجو میچ کے پہلے ہاف تک برقرار رہا۔
یوں میچ کے پہلے ہاف پر لیوٹن ٹائون کو بورن مائوتھ کے خلاف 0-3 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے شروع ہونے کے بعد بورن مائوتھ کی ٹیم قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے لیوٹن ٹائون پر سبقت حاصل کرنا شروع ہوگئی۔بورن مائوتھ کے ڈومینک سولانکے نے 50 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا،الیا زبرنی نے 62 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 2-3 کر دیا ، بورن مائوتھ کے انٹونی سیمینیو نے ٹھیک دو منٹ بعد ایک گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا
جس کے بعد بورن مائوتھ کے ہی انٹونی سیمینیو نے ایک اور اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو لیوٹن ٹائون کے خلاف برتری دلادی اور مقابلہ 3-4 گول کر دیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ یوں بورن ماؤتھ نے سخت مقابلے کے بعد لیوٹن ٹائون کو 3-4 گول سے ہرا دیا۔ یہ بورن مائوتھ کی لیگ میں نویں فتح ہے اور وہ ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 35 پوائنٹس کے ساتھ 13 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 hours ago







