معاہدہ معطل ہونے کے بعد توانائی کمپنی کے حصص اسرائیل میں بھی آٹھ فیصد گر گئے


اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی توانائی کے ساتھ دو ارب ڈالر کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی کمپنی نے اس امر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
معاہدہ معطل ہونے کے بعد توانائی کمپنی کے حصص اسرائیل میں بھی آٹھ فیصد گر گئے ہیں۔برٹس پٹرولیم اور متحدہ عرب امارات کی ریاستی توانائی فرم نے اسرائیل کی نیو میڈ انرجی میں ایک بڑا حصص خریدنے کے لیے دو بلین ڈالر کی بولی کو معطل کر دیا، نیو میڈ کے ایک بیان کے مطابق معطلی ماحول میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال بنی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ 2020 میں امریکہ کی ثالثی میں معاہدے کے تحت سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ جبکہ اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اس معاہدے کا اعلان ایک سال پہلے مارچ 2023 میں کیا گیا تھا۔یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے معمول پر آنے کے بعد مالیاتی تعلقات کی نوعیت کی بلندی کا اشارہ تھا کہ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔
لیکن بعد ازاں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اس سلسلے میں مزید پیش رفت اور مذاکرات رک گئے۔ اب معاہدہ معطلی کا اعلان بھی اسی جنگ کے سبب سامنے آیا ہے کہ اسرائیل میں بے یقینی کی صورت حال میں سرمایہ کاری کرنا کسی بھی کمپنی یا ملک کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک 31 ہزار 272 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان قتل کیے گئے افراد میں دوتہائی عورتیں اور بچے ہیں۔ جبکہ 27 فلسطینی اب تک بھوک اور قحط سے مر گئے ۔ ان میں بھی بچے شامل ہیں۔ لیکن اسرائیل ہے کہ رمضان المبارک میں بھی جنگ بندی کرنے کو تیار نہیں ہے۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 17 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 17 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 14 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 11 hours ago




