احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں ضمانت منظور کر لی


احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔جج ناصر جاوید رانا نے حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف فلیگ شپ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز پر وارنٹ منسوخی پر سماعت کی جس میں عدالت نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرکے ضمانت منظور کرلی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز کی درخواستوں پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید نے سماعت کی۔
حسن نواز اور حسین نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئے، طارق فضل چوہدری بھی حسن اور حسین نواز کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ احتساب عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک کیلئے معطل کیے تھے، حسن اور حسین نواز کی تینوں ریفرنسز میں الگ الگ حاضری لگوائی گئی۔
احتساب عدالت نے حسین نواز اور حسن نواز کی ضمانت منظورکرلی، عدالت نے 50 ہزار کی مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی اور کیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی۔عدالت نے پاناما ریفرنسز میں حسن ،حسین نواز کے اشتہاری کا اسٹیٹس بھی ختم کردیا۔
کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نیب کیس ختم ہو چکا ہے لیکن آج تک نہیں پتا کہ ان کے خلاف مقدمہ تھا کیا، ہمارا سیاست اور حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں علم نہیں کہ حکومت چلے گی یا نہیں۔عمران خان کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا میرے کہنے سے کونسا سمجھ جائیں گے، لیکن ہر شخص کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے، ایک ایسا فول پروف نظام ہونا چاہیے، جس میں سب کو انصاف مل سکے۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ انہیں والدہ کی تدفین میں شریک نہ ہونے کا بہت بڑا دکھ ہے، 12 اکتوبر 1999 سے ان کے خلاف سیاسی انتقام کا آغاز کرتے ہوئے 14 ماہ قید تنہائی میں رکھا گیا اور کسی مقدمے کے بغیر جلاوطن کردیاگیا، ان کا اور حسن نواز کا کسی حکومت سے تعلق نہیں۔
حسین نواز نے کہا کہ ذاتیات پر کردار کشی کرنا ختم ہونا چاہیے،ہم نے کبھی پاکستانی شہریت سے انکار نہیں کیا، وہ پاکستانی شہری ہیں، جو ہمارے ساتھ ہوا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 15 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا،مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک امن قائم نہیں ہو سکتا،اسحاق ڈار
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 19 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 18 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 18 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- 16 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 19 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 18 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 19 گھنٹے قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- 15 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)

