امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ اُمور میں محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی بطو گواہ طلبی


پاکستان میں عام انتخابات کے بعد کی صورتحال سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ اُمور میں محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کی بطو گواہ طلبی پر ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میتھیو ملز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں، محکمے کے افسران کانگریس کے سامنے گواہی دیتے رہتے ہیں۔
ڈونلڈ لو کے بطور واحد گواہ کانگریس کے سامنے پیشی کے معاملے پرمیتھیوملرنے کہا کہ ہم اس بات کواپنی ذمہ داریوں کا اہم حصہ سمجھتے ہیں جس میں کانگریس کو پالیسی سازی اور نگرانی کے عمل میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکی عہدیداروں کو کوئی خطرہ ہو تو ہم اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اپنے سفارتکاروں کی سیکیورٹی خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سائفر کے حوالے سے ڈونلڈ لو پر پی ٹی آئی حکومت گرانے کا الزام عائد کرچکے ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے کئی بار ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔
امریکی کانگریس میں پاکستان میں انتخابات سے متعلق سماعت میں ڈونلڈ لو کو بطور گواہ مدعوکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 24 سے زائد کانگریس ارکان نے صدرجو بائیڈن اور وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کی نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک کہ وہاں کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوجائیں۔
گو پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل پا چکی ہے لیکن مختلف سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں جن میں پی ٹی آئی سرفہرست ہے، جس کا موقف ہے کہ اس کا مینڈیٹ چُرایا گیا ہے۔
تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا جاتا رہا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- a day ago

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی روس کے صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملےکی شدید مذمت
- an hour ago

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 2 hours ago

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 20 hours ago
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 2 hours ago

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- an hour ago

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- a day ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو ز بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 2 hours ago
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 21 hours ago

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- an hour ago

حلقہ این اے 130:سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 2 hours ago














