پاکستان موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار دنیا میں پانچواں ملک ہے ، وزیراعظم
پوری قوم شجر کاری مہم میں حصہ لے، شہباز شریف کا تقریب سے خطاب


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملک کو ماحولیاتی خطرات سے بچانے کے لئے پوری قوم کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے آگاہی ضروری ہے، ملک میں جنگلات کارقبہ صرف 5 فیصد ہے، رواں سال پودے لگانے کا ہدف دوگناکیاجائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہائوس میں موسم بہار کی ملک گیر شجر کار ی مہم کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے پودالگاکر پورےملک میں موسم بہار کی شجر کاری کا آغازکر دیاہے، ہماری پچھلی حکومت نے ملک بھر میں درخت لگانے کا جوہدف مقرر کیا تھا، رواںسال لگائے جانے والے پودوں کی تعداد دوگنا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مجموعی رقبے کے لحاظ سے جنگلات کاتناسب صرف 5 فیصد ہے، عالمی ماحولیاتی رسک انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی خطرات کا سب سے زیادہ شکار دنیا میں پانچواں ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1999 سے 2018 کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 10ہزار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور ہماری معیشت کو اربوں ڈالرکانقصان ہوا، اس لئے تعلیمی اداروں میں بھی اس خطرے سے آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے اور شجر کاری مہم کو پورے ملک میں پھیلانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 11 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 14 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 17 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل






