پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
7 ماہ میں روس، یوکرین، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کو414.55ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں


اسلام آباد: پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 69 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں روس، یوکرین، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کو414.55ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.63 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کو388.74ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں،
اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2024 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو60.59 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئیں جودسمبرمیں 59.87ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 48.85 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2023 میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو659.74ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر862.48 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 69.22 فیصدزیادہ ہے،

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 13 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 16 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 10 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago








