جی این این سوشل

پاکستان

جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 11 جون تک توسیع

لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے شوگر سکینڈل اور منی لانڈرنگ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 11جون تک توسیع کردی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جہانگیر اور علی ترین   کی عبوری ضمانتوں میں 11 جون تک  توسیع
جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 11 جون تک توسیع

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں جہانگیرترین اورعلی ترین سمیت دیگرکیخلاف شوگر اسکینڈل ، منی لانڈرنگ کے 2مختلف مقدمات پرسماعت  ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین  نے کی ۔ جہانگیر ترین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر  سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت  عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے کیا تحقیقات کی ہیں ؟ ابھی تک تحقیقات کیوں مکمل نہیں کی گئیں ؟ اگر آپ کا ادارہ تفتیش نہیں کرنا چاہتا تو بتائے، جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ایف آئی اے کے ایک افسر کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس نے تبادلہ کیا اس کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، جب تفتیش چل رہی ہے تو تفتیشی کیسے بدل گیا ؟۔ ایف آئی اے  حکام  کاکہنا تھاکہ ایف آئی اے میں روٹیشن پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر تبادلے ہوئیے ہیں ،ہم اپنے دلائل دینے کےلئے تیار ہیں ۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کہا کہ پچھلے دنوں تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، نئے جج آج چارج لے لیں گے، کیس کو بغیر سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔ عدالت کی اجازت کے بغیر تفتیشی کا تبادلہ نہیں ہوسکتا،  تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر رہا ہوں ۔عدالت نے جہانگیرترین علی ترین سمیت دیگر کی ضمانتوں میں گیارہ جون تک توسیع کردی۔

جہانگیرترین نے بینکنگ کورٹ لاہورکےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے چکر لگاتے ہوئےدوسےڈھائی ماہ ہوچکےہیں، کچھ دوست یکجہتی کیلئےاکٹھے ہوئے جو آج بھی کھڑےہیں، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئےوقت مانگا تھا،   وزیراعظم نے انصاف کا وعدہ کیا تھا،بہت دن گزر گئے، اب انصاف مل جاناچاہئے۔

ان کاکہنا تھا کہ کچھ باتیں معلوم ہیں جو میڈیامیں نہیں بتاناچاہتا، یہ قیاس آرائیاں ہیں  کہ علی ظفر نے وزیراعظم کو زبانی رپورٹ دیدی ، یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے ، وزیراعظم نےانصاف کا وعدہ کیاتھا، بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہئے، علی ظفر نے رپورٹ میں جو بھی کہاوہ منظر عام پر لایاجائےاورایکشن لیاجائے ۔ جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ کچھ باتیں معلوم ہیں  جو رپورٹ آنےکےبعدواضح کروں  گا۔ کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی ،اس میں کوئی صداقت نہیں، عدالت میں کیس لڑ رہے ہیں، علی ظفرکی رپورٹ کاانتظارکر رہےہیں، ہمارےساتھ سیاست نہ کی جائے، انصاف کیا جائے۔

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll