پاکستان
ہمارےساتھ سیاست نہ کی جائے، انصاف کیا جائے: جہانگیرترین
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت کے چکر لگاتے ہوئےدوسےڈھائی ماہ ہوچکےہیں، کچھ دوست یکجہتی کیلئےاکٹھے ہوئے جو آج بھی کھڑےہیں، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئےوقت مانگا تھا، وزیراعظم نے انصاف کا وعدہ کیا تھا،بہت دن گزر گئے، اب انصاف مل جاناچاہئے۔
ان کاکہنا تھا کہ کچھ باتیں معلوم ہیں جو میڈیامیں نہیں بتاناچاہتا، یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے وزیراعظم کو زبانی رپورٹ دیدی ، یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے ۔جہانگیر ترین نے کہاکہ وزیراعظم نےانصاف کا وعدہ کیاتھا، بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہئے، عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کےلیے مقرر کیا تھا، علی ظفر نے رپورٹ میں جو بھی کہاوہ منظر عام پر لایاجائےاورایکشن لیاجائے،کچھ باتیں معلوم ہیں جو رپورٹ آنےکےبعدواضح کروں گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی ،اس میں کوئی صداقت نہیں، عدالت میں کیس لڑ رہے ہیں، علی ظفرکی رپورٹ کاانتظارکر رہےہیں، ہمارےساتھ سیاست نہ کی جائے، انصاف کیا جائے۔
خیال رہے کہ سیشن کورٹ لاہور نے شوگر سکینڈل اور منی لانڈرنگ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 11جون تک توسیع کر دی ہے ۔
پاکستان
مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف بیرون ملک کا دورہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعلی مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں، نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے
سابق وزیر اعظم نوازشریف نے متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ و یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز 7 نومبر کوغیر ملکی دورے کے لئے روانہ ہوئیں تھیں۔
مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے سےسوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچیں، جہاں انہوں نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا۔
جنیوا میں کچھ دن قیام کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز لندن کے لئے روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کا بیرون ممالک کا دورہ تقریبا ایک ہفتہ پرمشتمل ہےتھا جس میں توسیع کی گئی۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں میں جائے گی؟
ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو مری جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
دنیا
ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ
یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال ہوا۔
یوکرین کے صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی جو یوکرین کے موقف کے برعکس ہو۔
ٹرمپ مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کی ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے جس کا آغاز فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے ہوا تھا۔
روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔
امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ جرمن تحقیقی تنظیم کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کے مطابق جنگ کے آغاز اور جون 2024 کے اختتام تک اس نے 55.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے یا بھیجنے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران سابق صدر سے نومنتخب صدر بننے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایک دن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان