لاہور : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کے لیے تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور اسلام آباد،پنجاب اورخیبرپختونخوامیں دسویں اوربارہویں جماعت کی کلاسوں کاآغاز کردیا گیا ۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد صوبوں کی وزارت تعلیم نے مرحلہ وار تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد میں کورونا شرح میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دسویں اور بارویں کلاسز کے لیے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ طلبااوراساتذہ کوکوروناایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدکرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔ کوئٹہ میں بھی کالجز اور ٹیکنیکل تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ 31 مئی سے چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں اور ہری پور کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائینگے۔خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے ہیں ۔
دوسری جانب محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 5 جون کے بعد اساتذہ اور عملہ بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے کالجز نہیں آسکیں گے۔دوسری جانب آٹھویں، نویں اور گیارہویں کلاسز کا آغاز 7 جون سے گا۔ گزشتہ روز نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات23 جون اور 29 جولائی کو ہونگے۔تعلیمی اداروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہیں ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ10 مارچ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ بعدازاں اسکولز بند رکھنے کے فیصلے میں 11اپریل تک توسیع کردی گئی ۔اس حوالے سے وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 15 مارچ سے بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی پیر سے دو ہفتے کے لیے بند ہوجائیں گے، اس کے علاوہ پشاور اور مظفر آباد میں بھی تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کر دیئے گئے تھے ۔

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- ایک دن قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- ایک دن قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 20 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- ایک دن قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)


