جی این این سوشل

پاکستان

حیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 371 کنیکشن منقطع

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل اور 360 گھریلو شامل تھے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 371 کنیکشن منقطع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حیدرآباد: حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 371 کنیکشن پکڑے گئےجن میں سے355کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کرانے کی درخواستیں جمع کرادی گئی ہے ہیں جن میں سے 26ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل اور 360 گھریلو شامل تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ا ن کو 1 لاکھ 63 ہزار 993 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 46 لاکھ 77 ہزار 733روپے ہے۔ 194روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 11 ارب 83 کروڑ 56 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے جس میں 44590 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان حیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 3 ملازمین سمیت 200ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 41ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 37875 کنکشن کےخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے4223 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 75 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

جیل حکام  کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

جیل حکام  کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ  سفارتی وفد کو تین  امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی  انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے  چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل  فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی  گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی  فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll