جی این این سوشل

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے غیر متزلزل عزم کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کی تصور کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز ٹو کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی خصوصی اہمیت اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون کے لیے اس کی بھرپور حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ سے سی پیک کے فیز ٹوکی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی اتفاق کیا۔

 

تفریح

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے  بھی ملک میں  جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس  میں  اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ  نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ  ایکشن تھرلر پر مبنی  ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح  پرچار دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد  دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

 کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  2 دفعہ نیو میکسیکو  جیت چکے ہیں،  سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ  کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس  کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں  بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll