پاکستان
پنجاب حکومت کا عوام کی خدمت کیلئے ایک اوراہم قدم
لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنے کےلئے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام کا آج باقاعدہ آغاز کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعلیٰ آفس میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔اس پروگرام کا پہلا مرحلہ تین ہفتے پر مشتمل ہو گاجس میں پہلا ہفتہ صفائی، دوسرا نکاسی آب اور تیسرا سرکاری عمارتوں کی صفائی کیلئے مختص کیا گیا ہے ۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس پروگرام سے نچلی سطح پر پبلک سروس ڈلیوری بہتر ہو گی اور عوام ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں مہیا ہوں گی ۔ خدمت آپ کی دہلیز پر صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا منفرد ترین وژن ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آئندہ بھی اسطرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔ اس حوالے سے ”خدمت آپکی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی گئی ہے ،شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
دنیا
ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ
یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال ہوا۔
یوکرین کے صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی جو یوکرین کے موقف کے برعکس ہو۔
ٹرمپ مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کی ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے جس کا آغاز فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے ہوا تھا۔
روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔
امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ جرمن تحقیقی تنظیم کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کے مطابق جنگ کے آغاز اور جون 2024 کے اختتام تک اس نے 55.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے یا بھیجنے کا وعدہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران سابق صدر سے نومنتخب صدر بننے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایک دن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
علاقائی
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع
ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔
حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ