جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ انتخابات کاغذات کی جانچ پڑتال کل تک جاری رہے گی

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ انتخابات  کاغذات کی جانچ پڑتال کل تک جاری رہے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل (منگل) تک جاری رہے گی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو ہوگی۔

وفاقی دارلحکومت میں ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی ایک جنرل نشست اور علما سمیت ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست پر سینیٹ کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان ہر صوبے سے سات جنرل نشستوں، دوخواتین نشستوں اور علما سمیت دوٹیکنوکریٹ نشستوں اور پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی ایک ایک نشست کیلئے سینیٹرز کا انتخاب کرین گے۔

یاد رہے کہ یہ نشستیں رواں ماہ کی 11 تاریخ کو موجودہ ارکان کی مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

 

پاکستان

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ اور قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لینے لگے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے، سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے جب کہ قطر نے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی سود مند ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا ہے، سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ بھی اسرائیلی مظالم پر گفتگو ہوئی ہے، فلسطین کے مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان نے تقریر کی تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا، پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق ایم او یوز پر پیش رفت جاری ہے،سعودی عرب نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہماری بھرپور مدد کی جس پر ہم برادر ملک کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، قطر نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، آئندہ چند دنوں بعد قطر کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا، سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین غیر سنجیدہ وزیر اعلیٰ ہیں وہ صوبے کے معاملات نہیں چلا پا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے حالات، دہشتگردی کے واقعات اور امن و امان کی صورت حال سے ان کی نا اہلی صاف ظاہر ہو رہی ہے، وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

 کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ہیلری کلنٹن سے بھی نا اہل قرار دے دیا

نیو میکسیکو:امریکا کے صدارتی انتخابات میں محض 4 روز باقی رہ گئے، صدارتی امیدوار کملاہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی لفظی جنگ بھی شدت اختیارکرگئی۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو میں ایک  انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  2 دفعہ نیو میکسیکو  جیت چکے ہیں،  سابق صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن جیت کر امریکا کو پھر عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر سابق امریکی صدر نےڈومیوکریٹک امیدوار کملا ہیرس پر بھی سخت لفظوں میں تنقید کی ،ٹرمپ نے کہا کہ  کملا ہیرس ہیلری کلنٹن سے بھی زیادہ نااہل ہیں، ہلیری کم از کم ذہین تھیں  مگر کملا ہیرس میں تو وہ خصوصیت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جو ں جوں امریکی صدارتی الیکشن کے دن نزدیک آرہے ہیں دونوں امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دے کر ان کے حامیوں کو کچڑا کہہ چکے ہیں، جس  کے ردعمل میں ٹرمپ نے کچڑا اٹھانے والے ٹرک میں  بیٹھ کر اپنی انتخابی مہم کی ،اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ یہ جوبائیڈن کے اعزاز میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll