محمد علی نے اپنے فنی کیریئر میں 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے


پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و شہنشاہ جذبات محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔
1962 میں فلم "چراغ جلتا رہا "سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کئے جانے لگے، شہنشاہ جذبات کاخطاب پانیوالے اداکار کی لاتعداد سپرہٹ فلمیں آج بھی شائقین کو ان کی یاد دلاتی ہیں۔
محمد علی ایک انتہائی نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے طور پر بھی مشہور تھے،جذباتی مکالمے، آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل دسترس اور حقیقت سے قریب تر اداکاری ان کی خصوصیات میں شامل ہیں جبکہ ناقدین انہیں ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی۔
1965 سے 1980 تک کا زمانہ محمدعلی کے فنی کیرئیر کا عروج تھا، انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے دیبا بیگم، زیبا بیگم، شبنم، رانی، انجمن اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان کی شریک حیات زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔
ان کی مشہور فلموں میں آنسو بن گئے موتی، میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی،زندگی کتنی حسین ہے،سلام محبت، داغ،بازی، خاموش رہو، توبہ، آئینہ اورصورت، سلاخیں، انسان اورآدمی، نوکر اورجیسے جانتے نہیں وغیرہ شامل ہیں۔ محمد علی کو ان کی شاندار کردار نگاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے"تمغہ حسن کارکردگی" اور"تمغہ امتیاز"سے بھی نوازا گیا۔
گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی19 مارچ،2006کو دار فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی زیبا محمد علی اور لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 15 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 13 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل













