سینیٹ انتخابات کے لیے مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم زیشان کے کاغذات مسترد کردئیے گئے


خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد فہرست جاری کردی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے مراد سعید، اعظم سواتی اور خرم زیشان کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں۔ فیصل جاوید، نورالحق قادری اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظور ہوگئے۔
جنرل نشستوں پر 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے جس میں سے 16 امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں جبکہ 9 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردئیے گئے ہیں۔جن افراد کے کاغذات مسترد کیے گئے ان میں مراد سعید، خرم زیشان، سابق وزیر اعلی محمود خان بھی شامل ہیں
جبکہ فیصل جاوید، مرزا آفریدی، اظہر مشوانی، نورالحق قادری، دلاور خان، عرفان سلیم اور فدا محمد کے کاغذات منظور کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ،طلحہ محمود،، نیاز محمد، محمد وقار اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمان، عطاالحق، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی کے نام شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی حتمی لسٹ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔ ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید ارشاد حسین، قاضی محمد،خالد محسود، فضل حنان، بلاول خان، قیصرخان، نورالحق قادری شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی، پیپلز پارٹی کے 17، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے 8، 8 امیدوار شامل ہیں، فیصل واوڈا کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات منظور، ایم کیو ایم کے نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
بلوچستان میں 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ 10 کے مسترد ہو گئے ہیں، سیدال خان ناصر، مصلح الدین، بلال مندو خیل، عطا الرحمان اور دیگر کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 9 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 11 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 13 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 9 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 11 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 10 گھنٹے قبل