جیل حکام آج بھی اورطے شدہ دنوں پر بھی ملاقات کرائیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی وکلاء سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا، جیل حکام آج بھی اورطے شدہ دنوں پر بھی ملاقات کرائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی وکلاء سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت شیرافضل مروت نے کہا کہ گزشتہ روز ملاقات کا دن تھا لیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ جیل سے استفسار کیا کہ کیوں نہیں ملاقات کروا رہے؟
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ جیل حکام کی رضامندی سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک آرڈر جاری کر رکھا ہے، آپ اُس آرڈر کے خلاف اپیل دائر کرکے اسے کالعدم کروالیں، جب تک ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کا آرڈر موجود ہے آپ کو ملاقات کرانی ہو گی، عدالتی آرڈر پر عملدرآمد کریں یہ نہ ہو کہ پھر شوکاز نوٹس جاری کرنا پڑے۔
ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں جواب دیا کہ عدالتی حکم پر 4 وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دی تھی، جس پر شیرافضل مروت نے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ کے آرڈر کے مطابق ہفتے میں دو دن ملاقات کرائی جانی ہے، جیل حکام اس عدالت کے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔
عدالت نے شیرافضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عملدرآمد نہیں ہو رہا تو آپ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں، توہینِ عدالت کی درخواست دائر ہو گی اور ہم اسے مہینے کے لیے نہیں چلائیں گے، ہم توہینِ عدالت کی درخواست پر ایک ہفتے میں فیصلہ کر دیں گے، یہ صرف موجودہ صورتحال سے متعلق نہیں، ہم اس معاملے پر تفصیلی فیصلہ لکھیں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 30 منٹ قبل

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- 4 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 26 منٹ قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 3 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 39 منٹ قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 2 گھنٹے قبل