جہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ صوبے کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے، یاسمین راشد
واز شریف سے سرکاری اجلاس کی صدارت کراکے مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے خاندان کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہے،رہنما پی ٹی آئی

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا ہے کہ جہوریت کا راگ الاپنے والی مسلم لیگ ن صوبے کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے۔ سوال اٹھایا ہے کہ نواز شریف نے کس حیثیت میں پنجاب حکومت کی میٹنگ کی صدارت کی؟
ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے، نواز شریف سے سرکاری اجلاس کی صدارت کراکے مریم نواز نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے خاندان کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک متنازع رکن قومی اسمبلی ہیں، اُن کی قومی اسمبلی کی متنازعہ سیٹ کا کیس عدالتوں میں ہے،جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کس حیثیت سے سرکاری اجلاس کی صدارت کی ہے۔مریم نواز اپنی کہی بات کو سچ ثابت کر رہی ہیں کہ ہم حکمران خاندان ہیں،
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب سے ایک آئینی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے گئے، صوبوں میں تصادم میں کروانے کی کوشش کی گئی ہے، ملک میں افراتفری ، بے چینی بے یقینی کی صورتحال ہے، عدلیہ سے اُمید ہے کہ وہ ان حالات پر نوٹس لے۔

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- ایک گھنٹہ قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 4 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 6 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے
- 22 منٹ قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 3 گھنٹے قبل