پارلیمنٹ،عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی توہین کی ممانعت ہوگی، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں،جماعتوں،پولنگ ایجنٹوں اور ووٹروں کے لئے 8 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق اسلام کی شان،پاکستان کی سالمیت، خودمختاری،سلامتی اور نظریہ پاکستان کا احترام لازم اور اس کے خلاف کوئی بات یا اقدام اٹھانے کی ممانعت ہوگی۔پارلیمنٹ،عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کسی قسم کی توہین کی ممانعت ہوگی۔
صدر اور گورنرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔امیدوار مہم کے دوران اخراجات کے لئے خصوصی اکائونٹ کھلوائیں گے۔اگر پہلے سے موجود اکائونٹ کو اس مقصد کے لئے استعمال کیاجائے تو اس کی سٹیٹمنٹ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت ریٹرننگ افسران کو جمع کروانی لازم ہوگی۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون،کیمرہ یا ایسا آلہ جس سے بیلٹ پیپرز کی تصویر لی جاسکے لے جانے پر پابندی ہوگی۔

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 33 منٹ قبل

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 15 منٹ قبل

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- ایک گھنٹہ قبل