اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج پاکستان کے پہلے گرین یورو انڈس بانڈ کے اجراء کا باضابطہ افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین یورو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لیے جاری کیا گیا ہے، گرین یورو (انڈس بانڈ) ریاستی ضمانت کی بجائے واپڈا کی مستحکم مالی پوزیشن کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ گرین یورو انڈس بانڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین یورو بانڈ لانچ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، شروع میں بھاشا ڈیم کا جب افتتاح کیا تو اتنی تیز پیشرفت کی مید نہیں تھی ، بھاشا اور مہمند ڈیم میں تیز پیشرفت پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو چیزیں پچاس سال پہلے کرنا تھیں، اب کر رہے ہیں، پچھلے کئی برسوں میں ملک کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، سب سے بڑی کمزوری عملدرآمد کی ہے، الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک ترقی نہیں کرے گا، بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں پر پیش رفت خوش آئند ہے۔ منصوبوں پر عمل درآمد بہت سست روی کا شکار ہوتا ہے، ہم منصوبے شروع کر دیتے ہیں، عمل درآمد سست ہوتا ہے۔ مستقبل کیلئے آپ کو لمبی پلاننگ کرنا پڑتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں آئندہ 10 برسوں میں 10 ڈیمز تعمیر ہوں گے جن سے نہ صرف اضافہ 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی بلکہ ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، اس وقت سب کو سوچنا چاہیے کہ ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ خطرات کا شکار ہے۔ ہمارا ملک گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے اس لیے ہمیں آج سے ہی آنے والی نسلوں کا سوچنا چاہیے کہ ہم ان کی زندگی بہتر بنانے کے لے کیا اقدامات کریں بجائے اس کے کہ ہم ان کے لیے وہ پاکستان چھوڑ کر جائیں جو ان کے لیے عذاب ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز بننے سے 10 ہزار میگا واٹ کلین انرجی ملے گی، 2023 تک ملک میں 10 ارب لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ماحول کے ساتھ سیاحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا، 15 نیشنل پارکس بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سسٹم میں یکساں تعلیمی نصاب لا رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایا جاسکتا ہے، یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے جس سے ملک میں اسپتالوں کا جال بچھ جائے گا۔
اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہےہیں، ہماری وزارت اس منصوبے سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلئےپُرعزم ہے،بھاشا اور مہمند ڈیم کے بہتر مستقبل کیلئےضروری ہیں۔
خیال رہے پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے اپنے پہلے 50 کروڑ ڈالرز کے گرین یورو بانڈ کو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے واپڈا یورو بانڈز میں بڑے پیمانے پر بولی موصول ہوئی ہے۔

وزیر اعلی ٰمریم نواز کامیو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس عہدے سے برطرف
- 3 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے ملک میں دینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 4 گھنٹے قبل

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس:مارشل لاء کے اقدام کی توثیق میں عدلیہ کا بھی کردار ہے، جج آئینی بنچ
- ایک گھنٹہ قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان کا دوسرا نمبر
- 5 گھنٹے قبل
چیمپیئنز ٹرافی میں بدترین کارگردگی،کپتان نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھے گی ،آرمی چیف
- ایک گھنٹہ قبل

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی اداکارہ رانیا راؤ ساڑھے 14 کلو سونا اسمگل کرنے پر گرفتار
- ایک منٹ قبل