جی این این سوشل

تفریح

معروف ہالی وڈ فلم ’ٹارزن‘ کے ہیرو طیارہ حادثے میں ہلاک

ٹینسی : 1990 کی دہائی کی شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ میں ہیرو کا کردار اداکرنے والے امریکی اداکار ولیم جوزف لورا طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف ہالی وڈ  فلم  ْٹارزن ٗ  کے ہیرو   طیارہ حادثے میں ہلاک
معروف ہالی وڈ فلم ْٹارزن ٗ کے ہیرو طیارہ حادثے میں ہلاک

امریکی میڈیا کے مطابق 90 کی دہائی میں ریلیز مشہور فلم سیریز ٹارزن میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی اداکار ولیم جوزف لورا  اوران کی اہلیہ سمیت 7 افراد جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق نجی  طیارے نے ریاست ٹینیسی کے ائیر پورٹ سے سمرانہ کی جانب  اڑان بھری تاہم تھوڑی ہی دیر بعد قریبی جھیل  پرسی پریسٹ  میں گرکر تباہ ہوگیا ۔  اس نجی چھوٹے مسافر بردار طیارے میں 7 افراد سوار تھے ۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں  لے  کر  امدادی کارروائیو ں کا آغاز کردیا جبکہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔ لارا اور اس کی اہلیہ ٹینیسی کے علاقے  برینٹ ووڈ میں رہتے تھے۔

ہالی وڈ اداکار  ولیم جوزف لارا 2اکتوبر 1962 کو سان ڈیاگو میں پیدا ہوئے ،  انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989 میں فلم ’ٹارزن ان منہٹان‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996 سے 1997 کے درمیان ولیم جوزف نے ’ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔2009 میں  انہوں نے  موسیقی کی  ایک البم  بھی جاری کی۔

 

 

ٹیکنالوجی

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی  جانب سے  یوٹیوبرز  کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی  ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے  تخلیق کاروں کو  فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

یوٹیوب  کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

 کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان  موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد  دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll