جی این این سوشل

دنیا

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات کرے، چین

حماس کی کارروائی میں لگ بھگ 1200افراد ہلاک ہوئے جبکہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات کرے،  چین
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان Lin Jian نے نیوزبریفنگ کے دوران بتایا کہ فوری جنگ بندی ،شہریوں کی زندگیوں کوبچانے کے لئے ہرممکن اقدامات، مزیدانسانی زندگیوں کے ضیاع کی روک تھام اورغزہ میں انسانی بحران پرقابوپانااُس کی اولین ترجیحات میں شامل ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں اور اسرائیل کی جانب سے جواباً غزہ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سے پورے مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ  حماس کی کارروائی میں لگ بھگ 1200افراد ہلاک ہوئے جبکہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔

 

 

پاکستان

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی حوالے سے اجلاس ، سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد اور پوری ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے قیام امن اور جرائم پیشہ افراد کی سرکو بی کے لئے ٹاسک سونپ دیئے۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر اور مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنا یا تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹریفک زیادہ جام رہنے والے مقامات کی نشاندہی کرکے قابل عمل حل تجویز کیا جائے، اسلام آباد سیف سٹی کا نظام لاہور سیف سٹی کی طرح جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

لاہور: پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔

پاکستان نے کیویز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا ، کیویز ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

 

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔


پاکستان کے کپتان بابر اعظم 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ افتخار احمد نے 6 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے آؤٹ ہونے سے قبل 1 رن بنایا۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اورورک اور زیک ایونز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دستے:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں ۔ 

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (c)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، ایش سودھی شامل ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll