وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے متعلق بریفنگ دی

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے متحدہ عرب امارات اورترکیہ پاکستان کے قریبی دوست اوربرادرممالک ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبہ جات میں دوست اوربرادرممالک کی سرمایہ کاری کوراغب کیاجارہاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پاچاجی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون سے متعلق معاملوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد اورنگزیب کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادارانہ، دوستانہ تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافت اورعقیدے کے بندھنوں میں بندھے ہیں۔
وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
انہوں نے سفیر کو نجکاری بالخصوص پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے بارے میں بھی بتایا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ملاقات کے اختتام پر فریقین نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے اتفاق کیا۔
دریں اثناء پاکستان میں ترکیہ کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی سماجی تعلقات قائم ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی اور سیاسی تعلقات کو تیزتر اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں تبدیل کیا جائے۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو درمیانی مدت کے لیے پانچ ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کے حوالے سے اشیاء کی تجارت اور ترجیحی تجارت کے معاہدوں کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے ترکیہ کے سفیر کو حال ہی میں قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بارے میں بھی بتایا اورکہاکہ اس کا بنیادی مقصد دفاع، زراعت، کان کنی، معدنیات، توانائی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 39 منٹ قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 6 منٹ قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 11 منٹ قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 11 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 32 منٹ قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 21 منٹ قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 14 گھنٹے قبل