جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،سی ای او عامر بلوچ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرریلویز عامر علی بلوچ نے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کے لیے انتظامات کی ہدایات کردیں۔

سی ای او عامر بلوچ نے کہا کہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

سی ای او ریلویز نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کریں گے۔

پاکستان

اگر ہمار حق نہ دیا تو تحریک چلائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

مہنگی بجلی، گیس دینے کے باوجود ہمیں چور کہا جارہاہے، علی امین گنڈا پور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر ہمار حق نہ دیا تو  تحریک چلائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمار حق نہ دیا تو ہم تحریک چلائیں گے،مہنگی بجلی، گیس دینے کے باوجود ہمیں چور کہا جارہاہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لائن لاسز کے خسارے کا ذمہ دار یہ سسٹم ہے میرے لوگوں کو چور نہ کہا جائے - جو ہمارا حق ہے وہ دیں اگر میرا 110 ارب واجب الادا ہے ہمیں ہمارا حق دیں- بجلی یونٹ 16 روپے سے 65 روپے تک پہنچ چکا , عمران خان کے دور میں یہی ملک تھا اگر اس وقت 16روپے یونٹ میں مل رہا تھا تو اب کیوں نہیں اگر حق نہ دیا تو ہم تحریک چلائیں گے

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا شامل ہے، اس حوالے سے کام ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی، کیونکہ جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا ترقی ممکن نہیں ہے۔ہیلتھ کارڈ ہمارا دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اوور بلنگ والے ہسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ پینل سے نکال دیا ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں کو اس معیار تک لے جائیں کہ ہیلتھ کارڈ کا پیسہ ان پر لگے اور ہمارے ہسپتال بہتر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری ترجیح صوبے میں موجود توانائی کا بحران ہے، اس کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے، ہمارا صوبہ سستی بجلی بنا کر وفاق کو دے رہا ہے، اس کے بعد مہنگی بجلی ہمارے لوگوں کو دی جا رہی ہے، گیس کے ساتھ بھی یہ ہی معاملہ ہے، پھر بھی ہمیں چور کہا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس کے با وجود بد ترین لوڈشیڈنگ ہمارے صوبے پر مسلط کی جا رہی ہے، اگر اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں پر مینڈیٹ چوری نہیں ہوسکا، 13 حلقے انہوں نے یہاں بھی چوری کیے ہیں لیکن پھر بھی ہماری حکومت بن گئی ہے، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ نا انصافی جاری رکھیں گے اور ان کی نا انصافی پر خاموش رہیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں اپنے صوبے اور عوام کی طرف سے وارننگ دے رہا ہوں، وارننگ اور دھمکی میں فرق ہوتا ہے، جب آپ کہتے ہیں کہ وارننگ تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ الرٹ ہوجاؤ، وارننگ ضروری ہوتی ہے تاکہ جب کارروائی ہو تو وہ اپنے آپ کو خود مرتکب کر رہا ہے کہ وارننگ کے باوجود وہ باز نہیں آرہا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 450 ارب سے زیادہ واپڈا کا خسارہ ہے، 110 ارب روپے کا خسارہ ہمارے صوبے کی مد میں ہے، لائن لاسسز کے خسارے کا ذمے دار یہ سسٹم ہے، پی ٹی آئی نے وفاق میں صرف ساڑھے تین سال حکومت کی باقی یہ پارٹیاں براجمان رہیں، انہوں نے سسٹم ٹھیک کیوں نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج 65 روپے فی یونٹ ہے مگر بجلی نہیں مل رہی، پی ٹی آئی دور میں 15 روپے فی یونٹ تھا، بجلی مل رہی تھی، میں عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے بقایاجات دیں، عوام کو ان کا حق دینا ہے، خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے، یہاں عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب اسمبلی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رکنیت معطل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی  میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔ 

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 27 مخصوص نشستیں معطل کی گئیں۔

خواتین اور اقلیتوں کی یہ 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے 23 ارکان معطل ہوئے جس کے بعد ایوان میں تعداد 203 رہ گئی ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی اداروں کی پاکستان میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائےگا ، وزیر منصوبہ بندی

وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ پاکستان وسائل کے بہتر استعمال اور نقصانات میں کمی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی اداروں کی پاکستان میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائےگا ، وزیر منصوبہ بندی

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان میں چین کے اداروں، اہلکاروں اور منصوبوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اضافی اقدامات کئے ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک شاہراہ کے دس سال اور ان کا مستقبل'' کے عنوان سے آج بیجنگ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اپنے ملک میں موجود چینی باشندوں کو معزز مہمان سمجھتے ہیں ، احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی فوری ضرورتوں کو پورا کرنے اور قومی گرڈ میں آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی کی شمولیت سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات کے وژن فائیو ای فریم ورک کے ای پاکستان، ماحول، توانائی اور کمپنیوں میں حصہ داری کے پانچ اصول چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے نئے پانچ راستوں ترقی، روزگار، جدت، ماحول دوست توانائی اور مجموعی علاقائی ترقی کے مطابق ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے بتایا کہ پاکستان وسائل کے بہتر استعمال اور نقصانات میں کمی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے انتظام کا موثر اور سستا نظام تلاش کرنے اور ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی کے بڑے منصوبے کے سلسلے میں چین کے مختلف اداروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll