جی این این سوشل

پاکستان

عام انتخابات میں شکست سے دوچار سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب

ن لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ کو مخصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عام انتخابات میں  شکست  سے دوچار  سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عام انتخابات میں این اے 67 حافظ آباد سے شکست کھانے والی لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوگئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر رہنما سائرہ افضل تارڑ کو مخصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورِ حکومت میں وفاقی وزیر کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

خیال رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں سائرہ افضل تارڑ کو اپنے حلقے سے شکست ہوئی تھی۔ NA-67 حافظ آباد سے انکی مدِمقابل آزاد امیدوار انیقہ مہدی 2 لاکھ 11 ہزار 39 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی تھیں۔

پاکستان

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاؤں  میں چوٹ کے باعث صدر مملکت کا دورہ چین ملتوی

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصعب کی دعوت رواں ماہ چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔ تاہم ان کے پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان کا دورہ چین ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرآصف علی  زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز دوبئی پہنچے تھے جہاں جہاز سے اترتے ہوئے ان کا پاوّں فریکچر ہو گیا تھا۔ جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ی تصدیق

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور،کراچی اور حیدر آباد سمیت مختلف اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ی تصدیق

پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔

اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس مثبت نکل آیا،  پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔

ملک کے 20 اضلاع کے 26  مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں، ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں۔
 
پولیو سے متاثرہ 20 اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔ مجموعی طور پر 74 اضلاح پولیو وائرس سے متاثرہ پیں۔
 
ماہرین کے مطابق پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے پانچ سال تک کے بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں، انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
 
حکام کی اپیل والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں، وکیل درخواست گزار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی  انتظار پنجوتھا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرانے کی یقین دہانی

حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی کہ 24 گھنٹے میں انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی رہائی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

اٹارنی جنرل عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24 گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔

وکیل درخواست گزار فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے امید دلائی ہے، ہم تو امید ہی کر سکتے ہیں اور چاہتے ہیں انتظار حسین پنجوتھا خیریت سے واپس آئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے سوال کیا کہ 24 گھنٹے پھر اب سے شروع ہوں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل بولے جی، کل اِسی وقت تک انتظار پنجوتھا واپس آ جائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll