جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کو بجلی وگیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک بھرمیں بجلی وگیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےایف آئی اے کوخصوصی ٹاسک دیتے ہوئے بجلی وگیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ 

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، وزیر داخلہ نے زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پرپیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ  سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔  

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔  

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر سفر

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں پہلی مرتبہ بوئنگ 737 طیارہ کا سڑک پر  سفر

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔

شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو   پر  پابندی کو آئین  سے متصادم  قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو  پرپابندی کی شق کالعدم  قرار  دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو   پر  پابندی کو آئین  سے متصادم  قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو  پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار  اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔  فیصلے میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر 'بلینکٹ پابندی'  آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی  شقوں  سے  متصادم  ہے۔

رپورٹ کے مطابق  عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں  جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll