جی این این سوشل

دنیا

ڈیموکریٹک سینیٹرز کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ زور ڈالنے کا مطالبہ

امریکی قیادت اسرائیل کو مذاکرات کے لیے ماضی کی سہولت کاری سے بڑھ کر سہولت دے، ڈیموکریٹک سینیٹرز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈیموکریٹک سینیٹرز کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ زور ڈالنے کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیٹ میں ڈیموکریٹ کی ایک تہائی سے زیادہ تعداد پر مشتمل سینیٹرز نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل پر زیادہ زور ڈالیں۔ تاکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر اس سلسلے میں ایک حتمی اور نتیجہ خیز دباؤ ڈالا جا سکے۔

ڈیموکریٹ سینیٹرز کا اس مطالبے پر مبنی خط سینیٹ میں اکثریت کے حامل اور یہودیوں کے سخت حامی سینیٹر چک شومر کی تقریر کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس میں انھوں نے دو ریاستی حل اور اسرائیل میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ چک شومر نے اپنی تقریر میں نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کی بعد میں صدر جوبائیڈن نے بھی تائید کر دی۔

19 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے پہلی مرتبہ صدر جوبائیڈن کو خط لکھ کر متوجہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا بحران انتہائی درجے پر پہنچ گیا ہے۔ اس کا تقاضا ہے کہ امریکی قیادت اسرائیل کو مذاکرات کے لیے ماضی کی سہولت کاری سے بڑھ کر سہولت دے۔ یہ خط ٹام کارپر کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

سینیٹرز نے لکھا ہے 'ہم صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر مضبوط فریم ورک طے کریں اور اس خاکے کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست مغربی کنارے اور غزہ کی بنیاد پر قائم ہو سکے۔ ایک ایسی آزاد ریاست جو غیرفوجی ہو جیسا کہ ماضی میں صدر بل کلنٹن نے امن مذاکرات کو آگے بڑھاتے ہوئے اصطلاح استعمال کی تھی۔ تاہم اسے دونوں فریق تسلیم کرتے ہوں۔ جو 7 اکتوبر سے خونی جنگ میں ہیں۔'

امریکی سینیٹرز نے اپنے خط میں لکھا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے عملی طور پر مایوس ہو چکے ہیں کہ یاہو فلسطینی ریاست کے راستے پر چلنے کے لیے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں نیز انہوں نے جوبائیڈن سے کہا 'آپ اور آپ کی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے سفارتی سطح پر انتہائی اقدامات کیے گئے ہیں جن کی اہمیت ہے لیکن ہم آپ سے اس سلسلے میں مزید کچھ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

 
 

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا مخافظ قرار دے دیا

میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا مخافظ قرار دے دیا

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے،  انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔

انہوں نے مجمے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے،  کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ  نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیربچا لیے

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے یمن کے قریب خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) پاکستان نیوی کے ایک بیان کے مطابق، پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران یمن کے قریب خلیج عدن میں ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔

ایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی، پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر زخمی ماہی گیر کو طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے  قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ فیصل بن قاسم الثانی کی سربراہی میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن (کیو بی اے) کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اہداف کی نشاندہی پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام کی حیثیت سے توانائی، انفراسٹرکچر اور دیگر اہم اقتصادی پراجیکٹس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

وفد نے پاکستان کے اقتصادی منظرنامے اور بالخصوص توانائی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے آئندہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پاک قطر اقتصادی تعلقات اور اس حوالے سے مزید ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا جو دونوں ممالک میں روزگار کی تخلیق، اختراعات اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

کیو بی اے وفد نے وزیر اعظم کی دعوت کا مثبت جواب دیا اور پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی دکھائی۔ وزیر اعظم اور قطری وفد نے اقتصادی استحکام اور ترقی کو تقویت دینے کے لیے دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll