جی این این سوشل

کھیل

سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی پی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز

پی ایس ایل 2025 ایڈیشن میں کم از کم 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق فاسٹ بولر وقار یونس کی پی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیمیں بڑھانے کی تجویز دیدی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اینے ٹویٹ میںوقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تجویز دی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، پی ایس ایل 2025 ایڈیشن میں کم از کم 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے پوچھا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل میچز کے دوران ویمنز ٹیم کے 3 نمائشی میچ کروائے گئے تھے، اس مرتبہ کیوں نہیں ہوئے؟۔

 وقار یونس نے ایک اور تجویز پیش کی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔

دنیا

سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

59 سالہ رابرٹ فیکوکے پیٹ میں گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلوواکیہ کے وزیر اعظم  ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 59 سالہ فیکو کے پیٹ میں اس وقت چوٹ لگی جب دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر رہنماؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔

پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی اور اسے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا۔

صدر زوزانا کیپوٹووا نے وزیر اعظم پر وحشیانہ اور بے رحم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں بہت زیادہ طاقت اور اس حملے سے جلد صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320گرام آئس برآمدکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف آپریشنز، 4 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکاٹکس فورس نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک گیر 5 کارروائیوں میں 32 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکر لیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320گرام آئس برآمدکی گئی۔حیات آباد پشاور میں ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔

لیک ویو پارک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 9.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔لاہور میں واہگہ کے قریب ملزم سے 9کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔

بابو صابو انٹرچینج لاہور کے قریب ملزم سے 1.2کلو گرام چرس اور 270گرام افیون برآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول, ڈیزل کی قیمتوں  میں بڑی  کمی کر دی گئی

 حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسےفی لیٹرکمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll