جی این این سوشل

پاکستان

پاکستا ن میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر دم کو شاں ہیں ، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف  نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستا ن میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر دم  کو شاں ہیں ، وزیر اعظم پاکستان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے ، انہوں نے مزید  کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک ملک سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی بھی  شدید مذمت کی ، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

 

 

پاکستان

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

ایف بی آر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں تاجردوست اسکیم، آئی ٹی، ٹیکس فراڈاورجعلی انوائسزپربات چیت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آرہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس منعقد ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں تاجردوست اسکیم، آئی ٹی، ٹیکس فراڈاورجعلی انوائسزپربات چیت ہوئی ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے شروع کی گئی، حکومت تاجر دوست اسکیم کوکامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سیلزٹیکس کی وصولی کےلیے مؤثرطریقہ کارواضح کیاجائے۔

اجلاس میں ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن سمیت امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا چین سے ثقافتی تعاون بڑھانے کا عزم

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا چین سے  ثقافتی  تعاون بڑھانے  کا  عزم

پاکستان اور چین نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چینی سفیر جیاننگ زائی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش رفت ہوئی کہ پاکستان اور چین ثقافت کے شعبے میں مزید تعاون کو بڑھائیں گے ۔ 

فریقین نے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ ٔ چین کے دوران چینی نیوز ایجنسی شنہوا اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں اور پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چین کے شہریوں کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

چینی سفیر نے اقتصادی ترقی کیلئے حکومتی معاشی اقدامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب سفر جاری رکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا

سیالکوٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جناح ہاؤس میں شہید کارکنان کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت سے قبل ریحانہ ڈار کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ریحانہ ڈار تقریب میں شرکت کے لئے گھر سے نکلی ہی تھیں کہ لیڈی کانسٹیبز نے انہیں حراست میں لیا۔

ریحانہ امتیاز ڈار کے ساتھ روبا عمر ڈار اور خواتین ورکرز کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری جناح ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔

سیالکوٹ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کو حراست میں لینے کے بعد واپس گھر پر ہی چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سات خواتین اور متعدد کارکنان پولیس حراست میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll