جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت صوبے میں ترقیاتی اقدامات کرر ہی ہے ، مریم نواز

اجلاس میں برطانیہ کے ادارے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے تعاون سے وزیر اعلیٰ کے اقدامات کے حوالے سے مجوزہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت صوبے میں  ترقیاتی اقدامات کرر ہی ہے ، مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت مختصر، درمیانے اور طویل مدتی ترقیاتی اقدامات پر کام کر رہی ہے تاکہ صوبے میں مختلف شعبوں کو مستحکم کیا جا سکے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں برطانیہ کے ادارے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے تعاون سے وزیر اعلیٰ کے اقدامات کے حوالے سے مجوزہ لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے صحت، تعلیم، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، موسمیاتی تبدیلی، صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور دوسرے شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کیلئے پائیدار اقدامات کئے جائیں گے۔

 

 

کھیل

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔

ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے

ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے تاہم اس دعوے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ریکسیو ٹیمیں صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔

دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر حادثے پر کہا ہے کہ صدر رئیسی کی سلامتی کیلئے دعاگو ہوں۔ واقعے سے ملکی انتظامی معاملات متاثر نہیں ہوں گے،شہریوں کو ملکی معاملات پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll