جی این این سوشل

پاکستان

ریکوڈک بلو چستان کی محرومیان دور کرنے والا منصوبہ ثابت ہو گا ،وزیر اعظم

شہبازشریف نے کہا حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بہترین سڑکوں اور مواصلاتی ڈھانچے کے منصوبوں سمیت ہرممکن اقدام کررہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریکوڈک  بلو چستان کی محرومیان دور کرنے والا منصوبہ ثابت ہو گا ،وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک بلوچستان کی ترقی اور علاقے کی قسمت بدل دینے والا منصوبہ ثابت ہوگا ۔

آج اسلام آباد میں بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا منصوبے سے صوبے کے عوام ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوںگے۔

انہوں نے بیرک گولڈ کو بلوچستان کے دیگر معدنی منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی انہوں نے چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کیلئے حکومت اور بیرک گولڈ کے درمیان مشترکہ منصوبے کی بھی تجویز پیش کی ۔

وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادے کیلئے مواصلاتی ڈھانچہ خصوصاً ریلوے لائنز کیلئے منصوبے وضع کیئے جائیں گے۔

شہبازشریف نے کہا حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بہترین سڑکوں اور مواصلاتی ڈھانچے کے منصوبوں سمیت ہرممکن اقدام کررہی ہے ۔ریکوڈک منصوبے پروزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وفد نے بتایا کہ منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ رواں سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔

پاکستان

پیکا ایکٹ میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

وزراعظم نے پیکا ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی بھی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیکا ایکٹ میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پرپیکا2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ مجوزہ پیکا ایکٹ 2024 کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تجویزشدہ پیکا بل کابینہ کی منظوری کےبعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی۔اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو مشاورت دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پرقانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اورگواہوں کو طلب کر سکے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفت وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی بنانے سے متعلق ایس آر او جاری کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

تاریخی ڈرامہ صلاح الدین ایوبی پاکستان میں ریلیز

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاریخی ڈرامہ   صلاح الدین ایوبی   پاکستان میں ریلیز

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ کو پاکستان میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

صلاح الدین ایوبی کو پاکستان میں اردو زبان میں ریلیز کیے جانے سے قبل گزشتہ برس اسے ترک زبان میں وہاں کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اسے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نجی ٹی وی چینل پر نشر کردیا گیا اور اسے ہر ہفتے پیر سے جمعرات کو نشر کیا جا رہا ہے۔

ڈرامے میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار اغور غنيش (Uğur Güneş) نے ادا کیا ہے جبکہ اس کے تمام مرکزی کردار ترک اداکاروں نے ادا کیے ہیں۔

صلاح الدین ایوبی کو اردو زبان میں نشر کیے جانے پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا۔

 ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کاامکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور پچیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیس کوئٹہ چودہ گلگت اور مری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جزوی طورپرابرآلود اور خشک رہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll