جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم خبر دے دی

 چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق  اہم خبر دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

اس کے علاوہ جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات اور گردو نواح میں مزید بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

 

تفریح

فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کا اعلان

سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ کا اعلان

فلم ”سکندر“ میں سلمان خان کی ہیروئین ساوتھ انڈین ادا کارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔

اس حوالے سے فلم ”سکندر“ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔

پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان اور اے آر مروگاداس کی فلم ”سکندر“ میں شمولیت کی تصدیق کر دی

رشمیکا مندانا نے تصدیق کی ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ نئی آنے والی فلم“سکندر“ میں کام کریں گی، جس کی ہدایتکاری اے آر مروگاداس کریں گے۔

رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں کام کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

فلم اگلے سال عیدالفطر پر ریلیز ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے، خواجہ آصف

معافی مانگنا یا نہ مانگنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے،وفاقی وزیر وفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے معافی کی پیشکش موجود ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معافی مانگنا یا نہ مانگنا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے،ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان پر بھی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واشگاف الفاظ میں کہا کہ جو لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں،افسوسناک بات یہ ہے کہ شہداء کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت3.3 تھی جبکہ گہرائی30کلومیٹرریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے23کلومیٹرجنوب میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll