راولپنڈی: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 106 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے پروٹیز کو مزید 166 رنز درکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کاکھیل اختتام کو پہنچا ، آج دوسرے روز کے کھیل کا آغازپاکستان نے 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 77 رنز کی اننگ کھیلی۔ دوسرے اینڈ پر موجود کراچی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ فواد عالم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ کرکے رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 45 رنز بنائے ۔بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان محمد رضوان فواد عالم کا ساتھ دینے آئے تاہم قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب فواد عالیم 45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی جلدی گر گئی جب محمد رضوان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ساتویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف اور حسن علی نے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم حسن علی مہاراج کے ہاتھوں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فہیم اشرف 78، بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس طرح قومی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز بناسکی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نورجے اور مہاراج تین تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایلگر اور مرکرام نے اننگز کا آغاز کیا ۔دونوں نے بالترتیب 15 اور 32 رنز بنائےجبکہ ڈاوسن بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے جبکہ فاف ڈوپلیسی17 رنز بنا سکے۔اس طرح دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 106 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے پروٹیز کو مزید 166 رنز درکار ہیں۔ڈی کوک 24 اور باووما 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور محمد نعمان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کھیل کے پہلے ہی سیشن میں ابتدائی 3 کھلاڑی 22 کے مجموعی پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا ۔ عمران بٹ نے 15اور عابد علی نے چھ رنز بنائے جبکہ اظہر علی بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹ گئے ۔ پہلے دن چائے کے وقفے کے دوران ہی راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے سبب پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑگیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 minutes ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 28 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 19 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 18 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- a day ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago





