جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی رہنما چھوٹے بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

پی ٹی آئی اندرونی سیاست چھوڑ کر میثاق معیشت کے لئے کردار ادا کرے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی رہنما چھوٹے بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے قومی دھارے میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی رہنمائوں کا رویہ ایسا ہے جیسے چھوٹے بچے آپس میں لڑ رہے ہوں، پی ٹی آئی رہنما اندرونی سیاست چھوڑ کر قومی دھارے میں آئیں، یہاں پر سیاست کریں، میثاق معیشت کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، انشاءاللہ پہلے بھی امن قائم کیا تھا اور اب بھی امن قائم ہوگا۔

گوادر پورٹ اتھارٹی پر حملے میں ملوث کریم جان نامی دہشت گرد 2022 سے مسنگ پرسن ڈیکلیئر تھا، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اسے مزید دیکھنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر پوری تندہی سے کاربند ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف روزانہ کی بنیادوں پر معیشت کے حوالے سے اجلاس منعقد کر رہے ہیں، حکومتی توجہ عوام کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے، سٹیٹ اون اداروں کی نجکاری، حکومتی اخراجات میں کمی، ٹیکس اصلاحات، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹیکس نیٹ میں اضافہ جیسے اقدامات پر ہماری توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پہلی مرتبہ ٹیکس حجم کو بڑھانے والے کاروباری حضرات کو ایوارڈز سے نوازے گی، اس ضمن میں وزیراعظم ہائوس میں باقاعدہ تقریب ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیراعظم نے ملک بھر میں وزراءکی ڈیوٹیاں لگائیں، کل بھی وفاقی وزراءنے یوٹیلٹی سٹورز کے دورے کئے اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاک فوج

سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہماری قومی تاریخ کے اس سیاہ دن، سیاسی طور پر محرک اور برین واشڈ شرپسندوں نے ایک بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا۔ ان شرپسندعناصر نے جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے سے تعلق رکھنے والے مقامات کی توڑ پھوڑ کی، جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے سرغنوں کے ساتھ ساتھ ان کے منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا۔ ان شر پسند عناصر کا بنیادی مقصد افراتفری پھیلا کر عوام اور مسلح افواج کے درمیان تصادم کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ہم آہنگی اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہونے کے بعد، اس سازش کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور پرتشدد کارروائیاں کرنے والوں نے مسلح افواج اور ریاست کے خلاف نفرت کی ایک مذموم مہم شروع کی۔ ان شرپسند عناصر نے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر شرمناک طریقے سے خود کو بری الذمہ قرار دینے اور الزام ریاستی اداروں پر ڈالنے کی بھی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہی وجوہات کی بنا پر 9 مئی کے سانحہ کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور کرنے والوں کے ساتھ نہ تو کوئی سمجھوتا ہو سکتا ہے اور نہ ہی انہیں قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دی جائے گی۔ 9 مئی کے اصل مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی ہمارے ہیروز کی یادوں اور ہمارے اتحاد کی علامتوں کو اسی طرح کے غلط طرز عمل کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کرے۔

ترجمان کے مطابق آج کے دن پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ ہمارے شہدا اور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں ۔ پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے۔ آئیے آج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کرنے اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر ہے

آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا، ذرائع وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر  ہے

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائےگا جس میں سے سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، یو اے ای سے 3 ارب ڈالر اور چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائےگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینے میں شامل ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی اداروں سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا

لاہور کے نجی اسپتال سے غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑا گیا، خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اٹھارٹی نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے نے  کارروائی کرتے ہوئے کچا راوی روڈ سے گردوں کا غیر قانونی ٹراسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑ لیا۔ ڈاکٹر اویس اور گینگ کے دیگر ارکان 5 سال سے مقدمے میں اشتہاری تھے۔

جس کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران  شمع ہسپتال ست  2 ڈونر اور 2رسیوور پکڑے گئے،جس میں سے ڈونرز عنصر ریاض کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھاریاں کے رہائشی امتیاز احمد کو20 لاکھ روپے میں گردہ لگایا گیاجبکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون شاہین کوثر کو بھی شمع ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردہ لگایا گیاہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll