جی این این سوشل

پاکستان

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں آ ج نمٹا ئیں گے ، الیکشن کمیشن

وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے اراکین ایک جنرل نشست اور علماء سمیت ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست کے لئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں آ ج نمٹا ئیں گے ، الیکشن کمیشن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : سینیٹ کے انتخابات کے لئے ٹربیونلز کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج (پیر) نمٹائیں گے۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کی جائے گی۔امیدوار بدھ تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ایوان بالا کی اڑتالیس خالی نشستوں کے لئے پولنگ آئندہ ماہ کی دو تاریخ کو ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے اراکین ایک جنرل نشست اور علماء سمیت ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست کے لئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے۔

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین ہر صوبے سے عام نشستوں کے لئے سات خواتین نشستوں کے لئے دو اور علماء سمیت ٹیکنو کریٹ کے لئے دو سینٹیرز کا انتخاب کریں گے۔پنجاب اور سندھ کے صوبوں کے لئے ایک ایک غیر مسلم سینیٹر منتخب کیا جائے گا۔

 

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی تقرری کی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ افضل تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں دو بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک وقوم، پارٹی اور علاقے کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll