جی این این سوشل

پاکستان

سیاسی مداخلت پر پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی

پرنسپل ایچ ای سن مائیکل اے تھامسن نے کہا کہ انہیں شدید سیاسی مداخلت اور پر یشرکا سامنا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیاسی مداخلت پر پرنسپل ایچی سن کالج مستعفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبائی دارالحکومت  میں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے استعفے کی خبر  نے سیاسی ، سماجی و تعلیمی  حلقو ں میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔

مائیکل اے تھامسن نےکالج کے سٹاف کے نام جو  خط لکھا  اس کی تفصیلات بھی منظر عام پر آ چکی ہیں ۔ خط میں مائیکل اے تھامسن نے واضح طور پر لکھا ک اب تک ایچی سن کالج چھوڑنے کا ارادہ نہیں کیا تھا مگر اب میرے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں،کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔۔

ان جملوں کو لے کر نہ صرف  بحث و تنقید کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے بلکہ کئی سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ حالات کو اس نہج تک کیوں جانے دیا گیا جس سے یہ معاملہ استعٖفوں کی حد تک پہنچا ۔ 

یاد رہے کہ پرنسپل ایچ ای سن مائیکل اے تھامسن نے کہا کہ انہیں شدید سیاسی مداخلت اور پر یشرکا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی پر نسپل کی سیٹ سے استعفی دینا ہی مناسب سمجھا ہے ۔ 

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

دورہ سعودی عرب کے دوران شہباز شریف 28 اور 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہو گا۔  اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے توانائی کے وزیر عبدالعزیز بن سلمان السعود سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی تجارت کے وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ سے بھی ہو گی۔

وزیراعظم کی سربراہی میں وفد کی ملاقات سعودی وزیر خزانہ فیصل بن فدیل اور منصوبہ بندی کے وزیر سلطان عبدالرحمان سے بھی ہو گی، پاکستانی وفد کی ملاقات سعودی وزیر صنعت اور قدرتی وسائل سے ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ماحولیات کے وزیر اور دوسری کئی اہم سعودی تاجروں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، وزیر پٹرولیم، سیکرٹری خارجہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی وفد 29 اپریل کو وطن واپس روانہ ہو گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll