قائد محمد نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو تسلی دی اور کہا کہ ’’سب کو یہ جرم بند کرنا ہوگا


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف فیصل آباد کی ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد پہنچ گئے، انہوں نے پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان آصف اشفاق کے اہل خانہ کی عیادت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف دونوں نے آصف اشفاق کے والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے آصف اشفاق کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اپنے گہرے دکھ، افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، وہ زار و قطار رونے لگیں۔ میڈم چیف منسٹر نے ان کا ہاتھ پکڑ کر تسلی دی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ میں ماں ہوں اور ماں کا درد سمجھتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
قائد محمد نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو تسلی دی، اور کہا کہ ’’سب کو یہ جرم بند کرنا ہوگا، آصف کے بھائی اور والد مرحوم نے کہا کہ ہمارا آصف چلا گیا، کسی اور کے آصف کو نہ جانے دو۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ”پتنگ بازی خون کا کھیل بن گیا ہے، اب تفریح کا مقام نہیں رہا۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کی اپنی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھاتی پتنگ کی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سابق سینیٹر پرویز رشید، اراکین پارلیمنٹ، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

’ابیر گلال‘ کا میوزک جاری ، دبئی میں منعقد تقریب میں فواد خان اور وانی کپور کا رقص
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے مشعل راہ ہے، وزیر منصوبہ بندی
- 8 گھنٹے قبل
وفاق کا کینالز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری
- 10 گھنٹے قبل
1732520697-0-600x450.webp&w=3840&q=75)
طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں،ایشوریا نے انسٹاگرام پوسٹ جاری کر دی
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی پولیس نے کشمیری بھائیوں کی جائیداد ضبط کر لی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے جامع پیکج کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، نکھار اور مزید مواقع دینے کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے ، وزیر تعلیم
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل