جیل حکام نے جان بوجھ کر صنم جاوید کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی، فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔۔ الیکشن ٹربیونل نے صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔
جسٹس شاہد بلال حسن نے11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دیتا ہے۔ جیل حکام نے جان بوجھ کر صنم جاوید کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ صنم کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی بھی اجازت دی گئی تھی، موجودہ صورتحال میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ الزام یہ تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر ناگزیر حالات کی وجہ سے 2023 کا ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر سکا کیونکہ اسے 9 مئی کو کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) کو بھی ان حالات اور واقعات کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو سینیٹ میں خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت ہے، ریٹرننگ افسر اپیل کنندہ کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
گوگل نے ہاف مون جنوری کے نام سے ڈوڈل جاری کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
صدر آصف علی زرداری کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 5 گھنٹے قبل
شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل