کھیل
پی ایس ایل 6: سرفراز سمیت 6 افراد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 افراد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی روانہ ہونے والے 4کھلاڑی لاہور اور 2 کراچی کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت مزید دو افراد لاہور سے کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید ابوظہبی روانہ ہوئے۔7افراد میں تین کرکٹرز عمرامین، آصف آفریدی اور محمد عمران شامل شامل ہیں ۔ پی سی بی کو پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوسکے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فلائٹ دستیاب نہ ہونے کے سبب سرفراز احمد کی رونگی میں ایک دن کی یاخیر کی گئی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمرشل پرواز سے متحدہ عرب امارات روانگی کی منظوری ملنے کے بعد پی ایس ایل 6 کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی مشاورت سے لاہور اور کراچی کے ہوٹلوں میں آئسولیشن میں موجود سرفراز احمد سمیت 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) 6 کے بقیہ میچ سات جون سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل چوبیس جون کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔ملتوی شدہ تمام بیس میچز کھیلے جائیں گے،میچوں میں کمی نہیں کی جا رہی ہے۔ پاکستان سپر لیگ 6 کے نئے شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
دنیا
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی
تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی تنظیم پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔
تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔
پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔
علاقائی
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی
ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
پاکستان
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ درخواست میں سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔
اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا